مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، یمن کے ایک سیکورٹی ذریعے نے سبا نیوز کو بتایا ہے کہ ملک کے سیکورٹی اداروں نے امریکی سی آئی اے اور صیہونی موساد کی خفیہ کاروائیوں کو ناکام بنا دیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یمنی سیکورٹی فورسز آئندہ چند گھنٹوں میں یمن کے خلاف امریکی اور صیہونی خفیہ ایجنسیوں کی ان شرمناک کاروائیوں کی تفصیلات سے آگاہ کریں گی۔
صہیونی جارحیت پسندوں کے خلاف یمن کی مسلح افواج کے آپریشنز میں شدت کے بعد تل ابیب اور واشنگٹن نے یمنی مجاہدین کے خلاف اس ملک میں جاسوسی کاروائیاں شروع کر دی ہیں، تاہم انہیں خفت کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
آپ کا تبصرہ